Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ، العلا روڈ پر حادثہ، 4ہلاک، خاتون زخمی

حائل ۔۔۔ حائل العلا روڈ پر 2گاڑیوں کی آمنے سامنے سے ٹکر اور پھر ان کے الٹ جانے پر 4افراد ہلاک ہوگئے اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ حائل ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان سلطان البراہیم نے بتایا کہ 3امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والوں اور زخمی خاتون کی کارروائی کی۔ خاتون کی حالت نازک ہے اسے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد پہنچا کر کنگ خالد اسپتال حائل میں داخل کردیا گیا۔
 

شیئر: