Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحدی علاقوں میں جانے پر پابندی

ریاض۔۔۔سرحدی محافظوں کے محکمے نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی سرحدی علاقوں کے قریب نہ جائے۔ ایسا کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ انتباہ صحرائی سیر کے شوقین سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کرنے کیلئے جاری کیاگیا ہے۔ مشرقی ریجن خصوصاً حفرالباطن ، الخفجی ، شمالی حدود ریجن، الشعبہ، رفحاء، العویقیلہ ، جدیدہ عرعر، طریف، الحدیثہ، حالة عمار اور حقل علاقوں میں خاص طور پر جانے سے منع کیا گیاہے۔ محکمہ نے سرحدی علاقوں کے قریب انتباہ بورڈ نصب کردیئے ہیں اور حفاظتی رکاوٹیں بھی کھڑی کردی ہیں۔ مذکورہ علاقوں کے سرحدی مقامات پر جانے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس سے کسی کوبھی استثنیٰ نہیں۔ 

شیئر: