Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملتانی مٹی کا ماسک بنائے چکنی جلد کو صاف و شفاف

ملتانی مٹی کاماسک نہ صرف جِلد سے دانے اور کیل مہاسے ختم کرتا ہے بلکہ اس کےباقاعدہ استعمال سے ایکنی اوردانوں کے نشانات اور دھبےبھی  کم ہو جاتے ہیں   . یہ جلد کو  صاف شفاف بنانے میں مدد دیتا ہے ۔  ملتانی مٹی میں لیموں شامل کر کے اگر چہرے کے لیے ماسک بنالیا جائے تو  یہ چکنی جلد سے  زائد  مقدار میں نکلنے والے تیل کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے .   یہ  دانے  اور پمپلز کو بھی خشک کر  کے جِلد کی سطح کو ہموار کرنے کے لیے اہم  ہے ۔کھانے کے 2چمچ ملتانی مٹی،چائے کا 1چمچ روز واٹر اور4سے5قطرے لیموں کا رس ملا کرگاڑھا پیسٹ تیار کرلیں اور اس ماسک کوچہرے پر لگاکر خشک ہونے کیلئے چھوڑ دیں۔ خیال رہے کہ ماسک بہت زیادہ گاڑھا نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی بہت پتلا کہ وہ چہرے سے بہتا رہے۔ 20 منٹ لگا رہنے دیں اور پھر دھو ڈالیں  . باقاعدہ استعمال سے  یہ جلد کی اضافی چکنائی ختم کر کے  جلد کو صاف و شفاف  بنا دے گا .
 

شیئر: