Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپائس جیٹ کے سی ایم ڈی سمیت 7کیخلاف مقدمہ درج

نئی دہلی۔۔۔دہلی پولیس نے اسپائس جیٹ کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ اور ایئر لائنس کے 7دیگر ڈائریکٹرزکیخلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس افسران نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر کیلاش پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کے الزام میں کیس درج کیا گیا۔پولیس کے اعلیٰ افسر نے بتایا جنوبی دہلی کے پونیت دیوان نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہےکہ کمپنی نے ان کی خدمات حاصل کیں مگر معاوضہ ادا نہیں کیا۔ دیوان نے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس کے بعد کیس درج کیا گیا۔ افسران نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد ایئرلائنز کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔اسپائس جیٹ کے ترجمان نے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قراردیا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -آدھار کارڈ فنگر پرنٹ کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم چُرائی جانے لگی

 

شیئر: