Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ویسٹ انڈیز ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی

کراچی: ویمنز قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان  بسمہ معروف اور ویسٹ انڈین کپتان میریسا ایگیولیرا نے ٹرافی کیساتھ فوٹو سیشن کرایا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جبکہ قومی ٹیم کی کپتان  بسمہ معروف اور ویسٹ انڈین کپتان میریسا ایگیولیرا نے کراچی میں سمندر کے کنارے اونٹ کی سواری کی اور ٹرافی کیساتھ فوٹو سیشن کرایا۔ پریس کانفرنس کے دوران ویسٹ انڈین کپتان میریسا کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری بھرپور ہے۔ پاکستان کے ساتھ سیریز دلچسپ ہوگی۔ پاکستانیوں کی مہمان نوازی شاندار ہے۔  دوسری ٹیموں کو بھی پاکستان میں کرکٹ بحالی کے متعلق سوچنا ہوگا۔ پاکستان آنے کیلئے کھلاڑیوں نے مشاورت کی، تمام کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان میں سکیورٹی انتظامات شاندار ہیں، ہمیں یہاں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ ہماری نظر ٹی ٹوئنٹی کے ورلڈ کپ پرہے۔ ٹیم کی فزیکل فٹنس بہتر ہورہی ہے۔ بولنگ کی خامیوں کو دور کیا ہے، کسی دباو کا شکار نہیں ، مقابلوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں، اچھی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے، ہوم گراونڈ میں کھیلنے کیلئے بہت خوش ہیں، کپتان کی حیثیت سے بہت زیادہ پرجوش ہوں، ہوم کراوڈ کے سامنے کھیلنے کا شاندار موقع ہے۔ چاہتی ہوں کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 31جنوری کو ساوتھ اینڈ میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ یکم فروری اور تیسرا میچ 3 فروری کو شیڈول ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: