Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی قونصلر ٹیم کا دورہ ینبع اور جازان

جدہ ۔۔۔ ہندوستانی قونصلیٹ جدہ کی 2ٹیمیں جمعہ یکم فروری کو ینبع اور جازان کا دورہ کرینگی۔ ہندوستانی کمیونٹی کو قونصلیٹ خدمات فراہم کرینگی۔ ینبع جانے والی ٹیم اپنا دفتر وی ایف ایس گلوبل شاپ نمبر 3ہگی سینٹر کنگ عبدالعزیز اسٹریٹ بالمقابل الفالح اسپورٹس ہاﺅس ینبع میں قائم کریگی ۔ جازان جانے والی ٹیم کا دفتر عدنان ہوٹل جازان میں ہوگا جس کا رابطہ نمبر 0173217777 ہے۔ دونوں ٹیمیں جمعہ یکم فروری کو صبح 8سے 12بجے تک اور پھر دوپہر ایک بجے سے شام 6 بجے تک موجود رہیں گی۔ علاقے میں رہنے والے ہندوستانی شہری قونصلر خدمات کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ وہ لیبر تنازعات کے بارے میں بھی تحریری شکایت قونصلرافسران کو دے سکتے ہیں۔
 

شیئر: