Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاتل کو نفسیاتی اسپتال سے باہر جانے کی اجازت

گلاسگو ۔۔۔ مخبوط الحواس شخص کو مقامی نفسیاتی اسپتال کی انتظامیہ نے آخر کار شاپنگ کرنے کی غرض سے اسپتال سے باہر جانے کی اجازت دیدی۔ بتایا جاتا ہے کہ نیل کمنگ نامی شخص نے 2011ءمیں اپنی بیوی پر چاقوﺅں کے 36حملے کرکے ہلاک کردیا تھا۔ بیوی کی ہلاکت کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا لیکن 2012ءمیں اسے ذہنی مریض قرار دیکر چھوڑ دیا گیا تھا۔ اب اتنے برسوں بعد 2 سیکیورٹی گارڈز کی نگرانی میں اسے گلاسگو فورٹ شاپنگ سینٹر لیجایا گیا۔ نیل کی عمر 50سال ہے ۔ شاپنگ مال میں خفیہ ایجنسیوں کے افراد بھی دور ہی سے اس کی حرکات و سکنات کا جائزہ لے رہے تھے اور اسکا تجزیہ کررہے تھے۔ بہرحال تھوڑی بہت خریداری کے بعد وہ شاپنگ مال سے نکلا اور راستے سے کیک خریدا اور پھر اسپتال واپس آگیا۔ اب حکام نے اسے عام لوگوں سے ملنے جلنے کی اجازت بھی دیدی ہے مگر اس کے دوران بھی اسکی نگرانی جاری رہیگی۔
 

شیئر: