Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالب علم 5دن پرانا پاستا کھا کر ہلاک

برسلز۔۔۔ یہاں ایک 20سالہ طالب علم عجیب و غریب حالات میں موت کے منہ میں چلا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس طالب علم نے کچن میں رکھا ہواپاستا کھالیا جو5دن سے کچن میں پڑا ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اس نوجوان کی موت نیند کی حالت میں ہی ہوگئی۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے جو پاستا کھایا وہ بچی کھچی اسپیگٹی سے تیار کی گئی تھی جسے کھاتے ہی اس کی طبیعت بہت تیزی سے خراب ہونے لگی اور جب نوجوان نے خود کو بالکل پژمردہ اور انتہائی علیل محسوس کیا تو وہ اس خیال سے سو گیا کہ شاید نیند آجانے پر اس کی طبیعت سنبھل جائے مگر یہ ایسا نہیں ہوا اور یہ نیند اسکی زندگی کی آخری نیند ثابت ہوئی۔والدین کا کہناہے کہ دوسرے دن جب وہ اپنے بیٹے کو اٹھانے کیلئے کمرے میں گئے تو وہ مردہ پڑا ہوا تھا۔اطلاعات کے مطابق اس نامعلوم نوجوان کو اسپیگٹی اور پاستابیحد پسند تھا اور کسی وجہ سے 5دن پرانا پاستا کھالیا۔ جہاں تک اس کے نام کا تعلق ہے تو اس کا نام صرف اے جے کے مخفف کے طور پر سامنے آیا ہے۔
 

شیئر: