Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلائنڈ ویمنز کرکٹ سیریز:نیپال نے پہلا میچ 10وکٹوں سے جیت لیا

لاہور: نیپال کی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے تاریخ کے پہلے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ قائم کردیا۔5ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کنیئرڈ کالج لاہور کے گراونڈ پر کھیلا گیا جو یکطرفہ رہا اور پاکستان ٹیم انتہائی مایوسی کا شکار نظرآئی۔پاکستان اور نیپال کی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیموںکے مابین کھیلے گئے اس میں میں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 53 رنز پر اپنی اننگز سمیٹ لی ، ٹیم کی افراتفری کا یہ عالم تھا کہ 8پاکستانی کھلاڑی رن آوٹ ہوئیں جبکہ پوری ٹیم میں سے کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں اسکور نہ بناسکی۔ انتہائی معمولی مقررہ ہدف کیلئے نیپال ٹیم کی اوپنرز ہی کافی ثابت ہوئیں۔ دونوں اوپنرز نے 54 رنز کاہدف باآسانی حاصل کر کے 10 وکٹوں سے انتہائی خوبصورت فتح حاصل کرلی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: