Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس کا پرینکا کارڈ ، بی ایس پی اور ایس پی اتحاد حکمت عملی بدلنے پر مجبور

    لکھنؤ - - - - -کانگریس کےپرینکا کارڈ نے بی ایس پی اور ایس پی اتحاد کو حکمت عملی تبدیل کرنے پرمجبور کردیا ۔جہاں بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے انتخابی میدان میں اترنے کا امکان نظر نہیں آرہا  وہیں مسلم ووٹروں کے رُخ کو دیکھتے ہوئے لوک سبھا نشستوں اور ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں غور و خوض کیا جارہا ہے۔ پرینکا گاندھی کوریاست یوپی کے مشرقی اضلاع کا جنرل سیکریٹری منتخب کئے جانے کےبعد  بی ایس پی و ایس پی قیادت میں بے چینی بڑھ گئی ۔ راہول گاندھی کے ذریعے اترپردیش میں سبھی لوک سبھا سیٹوں پرالیکشن لڑنے اور 2022  میں ریاست میں کانگریس حکومت بنانے کا ہدف طے کرنے سے اتحاد کے سامنے چیلنج کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ پرینکا کی سیاست میں آمدسےمسلمانوں کے بدلتے رجحانات کو دیکھ کر مایاوتی نےضلع بجنور کی نگینہ پارلیمانی سیٹ سے الیکشن لڑنے کا ارادہ بھی ترک کردیا۔ نگینہ سے سابق رکن اسمبلی گریش چندر جاٹو اب بی ایس پی امیدوار ہوسکتے ہیں۔ مایاوتی کے امبیڈکر نگر سے الیکشن لڑنے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھامگر اب یہاں سے راکیش پانڈے کو ہی ٹکٹ ملنا طے مانا جارہا ہے۔ قریب 2 درجن مقامات کےلوک سبھا انچارجز میں سے بھی بعض کو بی ایس پی تبدیل کر سکتی ہے۔بدلتے ہوئے سیاسی حالات کے تناظر میں اب بی ایس پی مسلمانوں کو راغب کرنے کیلئے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ دینے پر غور و خوض کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -مودی حکومت میں 21 کروڑ غریبوں کو انشورنس کی سہولت فراہم کی گئی،صدرکووند

شیئر: