Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن کا راستہ سیدھا نہیں،زلمے خلیل زاد

کابل... امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امن کا راستہ سیدھا نہیں۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں انسداد دہشت گردی اور افواج کے انخلا پر بات ہوئی ہے۔ ٹوئٹر پربیان میں انہوںنے کہا کہ افغان طالبان اور امر یکہ کے درمیان بات چیت میں دو اہم معاملات پر نتیجہ خیز پیش رفت ہوئی ہے تاہم مذاکرات سے متعلق ہر بات عام لوگوں میں نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں انسداد دہشت گردی اور افواج کے انخلا پر بات ہوئی ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ معاملات حل ہوگئے۔ ان معاملات پر اب تک بات چیت مکمل بھی نہیں کی۔ابھی افغان حکومت اور طالبان مذاکرات اور سیز فائر سمیت کئی معاملات رہتے ہیں۔ 40 سال سے جاری جنگ ایک اجلاس میں ختم نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ افغانوں کے پرانے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔ درست سمت میں گامزن ہیں۔مذاکرات ٹھیک جارہے ہیں۔

شیئر: