Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ: ڈاکٹر ابراہیم کی تاوان دے کر بازیابی کی تحقیقات ہوں گی

کوئٹہ:  سول اسپتال کوئٹہ کے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی گزشتہ دنوں 5 کروڑ تاوان کی ادائیگی کے نتیجے میں بازیابی کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغوا اور بازیابی سے متعلق باقاعدہ بیان ریکارڈ کیا جائے گا اور اغوا میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل جو سول اسپتال کوئٹہ میں نیورو سرجن ہیں، کو 13 دسمبر 2018ء کو شہباز ٹاؤن کوئٹہ سے اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد وہ 30 جنوری کو 48 دن بعد اپنے گھر پہنچے اور آنے کے بعد انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے رہائی کے لیے 5 کروڑ روپے تاوان ادا کیا ہے۔ گزشتہ روز ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ظاہر خان مندوخیل نے کمیٹی کے جنرل باڈی اجلاس میں ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کے لیے تاوان کی ادائیگی کو حکومتی ناکامی قرار دیا اور مطالبہ کیا تھا کہ ادا کیے گئے تاوان کا ازالہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں:- - - -حج سبسڈی نہ دینے پر وزیر مذہبی امور ناراض

شیئر: