Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن دھوکے سے گاڑی فروخت کی ناکام کوشش

مانچسٹر۔۔۔۔ یہاں ایک شخص نے لوگوں کو آن لائن گاڑی خریدنے کی ترغیب دیتے ہوئے جو مختلف چیزیں فروخت کرنے کا دعویٰ کیا تھا ان میں ایک رینالٹ میگن کار بھی تھی جو پرانی ہوچکی تھی اور جسکی مالیت زیادہ سے زیادہ ایک ہزار پونڈ ہوسکتی تھی۔ ڈرائیور نے اسے مرسیڈیز قرار دیکر فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔ مگر یہ کوشش اس بری طرح ناکام ثابت ہوئی کہ اس نے آخر کار اس کار کو قریبی ساحل پر کھڑا کرکے چھوڑ دیا۔واضح ہو اس ساحلی علاقے پر بہت سے لوگ اپنی قابل فروخت گاڑیاں کھڑی کرکے چلے جاتے ہیں او راس پر قیمت درج کردی جاتی ہیں مگر یہ ڈرائیو راتنا گھبرایا ہوا تھا کہ اس نے پرانی کار پر نہ ہی کوئی پرچی لگائی اور نہ ہی کوئی قیمت لکھی۔ مقامی سوشل میڈیا میں اس واقعہ کی خبر بیحد شوق سے پڑھی اور دیکھی جارہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کار کی فروخت کے بارے میں جو تصاویر اور خبریں جاری ہوئی ہیں ان پر 7ہزار افراد نے لائک کرتے ہوئے مختلف تبصرے کئے ہیں جو مذاق کے ذیل میں آتے ہیں۔
 
 

شیئر: