Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں مقامی شہری کی لاش

جدہ ۔۔۔ جدہ پولیس کو جنوبی محلے میں مقامی شہری کی لاش عمارت کے سامنے پڑی ہوئی ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری عمر کے چوتھے عشرے میں تھا۔ پولیس نے لاش کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچ کر کارروائی کی۔ جنوبی محلے کی ایک عمارت کے سامنے مقامی شہری کی لاش پڑی ہوئی ملی جس پر خون لگا ہوا تھا۔ پولیس نے موت کے اسباب دریافت کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی۔ حقائق سامنے آنے پر معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیاجائیگا۔

شیئر: