Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس جوہری معاہدے پر عمل کرے، نیٹو کا مطالبہ

برسلز۔۔۔نیٹو نے کہا ہے کہ روس اْس مرکزی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے جو سرد جنگ کے زمانے میں طے پایا تھا۔روس آئندہ 6 ماہ کے دوران معاہدے کی پاسداری کی طرف واپس لوٹے۔ ایک بیان میں نیٹو نے روس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بقیہ6 ماہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معاہدے کی جانب واپس لوٹ کر مکمل پاسداری کو یقینی بنائے تا کہ اس معاہدے کو برقرار رکھا جا سکے۔نیٹونے کہا کہ اتحاد روس کی جانب سے میزائلوں کو ترقی دینے کے سیکیورٹی اثرات کا مسلسل جائزہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ارکان کے مطابق نیٹو اتحاد کی جانب سے دفاع کو مؤثر بنانے کے واسطے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔نیٹو نے باور کرایا کہ اگر روس تمام جدید میزائل سسٹم تباہ کرنے میں ناکام رہا تو روس اس معاہدے کے خاتمے کا اکیلا ذمے دار ہو گا۔

شیئر: