Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹی سی کھجور کے بیش بہا فوائد

کیا آپ جانتے ہیں کہ کھجور میں کولیسٹرول موجود نہیں ہوتا ۔ روزانہ کی خوراک میں تھوڑی سی مقدار میں کھجور شامل کرنا آپ کے کولیسٹرول لیول کو اعتدال میں رکھنے  اور وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
کولیسٹرول سے پاک ہونے کے ساتھ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے ۔ یہ پروٹین کی فراہمی ، آپ کو فٹ ، تندروست و توانا رکھنے اور  پٹھوں  کو مضبوطی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ 
صرف یہی نہیں بلکہ کھجور وٹامن بی 1 ، بی 2 ، بی 3 ، بی 5 ، اے 1 اور وٹامن سی سے بھی بھرپور ہوتی ہے ۔ اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر کھجور کا استعمال شروع کردیں تو وٹامن کی کمی اور سپلیمنٹس کے استعمال سے بچ سکتے ہیں ۔ یہ نہ صرف آپ کو صحت مند رکھنے کے لئے ضروری ہے بلکہ الرجی لیول میں اضافے کا سبب بھی بنتی ہے ۔ اس میں شامل گلوکوز ، سکروز اور فرکٹوز فوری توانائی فراہم کرتے ہیں ۔ 
کھجور ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے ۔ اس میں موجود سیلینیم ، میگنیشیم ، کاپر اور میگنیز ہڈیوں کو مضبوط اور توانا بنانے اور ہڈیوں کے بھربھرے پن کی بیماری سے بچانے میں مدد دیتے ہیں ۔
پوٹاشیم سے بھرپور اور کم مقدار میں سوڈیم رکھنے کے باعث یہ لمبے عرصے تک اعصابی نظام کو فعال اور بہتر رکھنے کیلیے بہترین ہے ۔ پوٹاشیم کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور اسٹروک کے خطرے کو کم کردیتا ہے ۔ 
کھجور میں شامل فلورین دانتوں کی صحت کے لئے اہم ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں آئرن بھی کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ آئرن کی کمی کے سبب ہونے والے انیمیا ، تھکن ، سانس کی تکلیف اور سینے کے درد سے تحفظ فراہم کرتا ہے ۔
اگر آپ روزانہ چند کھجوروں کو پانی میں بھیگا رہنے کے بعد اچھی طرح چبا کر کھالیں تو یہ نظام انہضام کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے ۔ اس میں شامل فائبر کی کثیر مقدار قبض کے عارضے سے محفوظ رکھتی ہے . 
 

شیئر: