Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپین نے 500 یورو کے نوٹ پر پابندی کیوں لگائی؟

  میڈرڈ...اسپین نے کرپشن اور دہشت گرد ی روکنے کےلئے500 یورو کا نوٹ پرنٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔بینک آف اسپین 500کا کوئی نوٹ مزید نہیں چھاپے گا۔ اب تک 500 یورو کے جو نوٹ پہلے سے ہی مارکیٹ میں موجود ہیں یا عوام الناس کے پاس ہیں ان کی ویلیو میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔ اس سے خریدو فروخت کرسکیں گے اورکسی بھی بینک سے انہیں تبدیل بھی کرایا جاسکے گا۔بینک آف اسپین کے مطابق اب تک گردش شدہ 5 سو یورو نوٹوں کی مالیت 4 کھرب 81 ارب روپے ہے ۔بینک آف یورپ اور بینک آف اسپین کی طرف سے 100 یورو اور 200 یورو کے نوٹوں میں تبدیلی بھی کی گئی ہے ۔ ڈیزائن اور بناوٹ پہلے سے مختلف ہوگی ۔یہ نوٹ رواں ہفتے میں مارکیٹ اور بینکوں کو گردش کے لئے پیش کر دیئے جائیں گے۔ نوٹوں کی رنگت کو تھوڑا اور واضح کیا گیا ہے ۔ سیکیورٹی پٹی اور یورپین یونین کے نشان کو مزید گہرا کر دیا گیا ۔ان تبدیلیوں سے نوٹ کی کاپی بنانا یا انہیں جعلی شکل دینا بہت مشکل ہو گا ۔ نئے نوٹوں کی بناوٹ کے ساتھ ڈیزائن پہلے سے کافی ابھرے ہوئے ہوں گے ۔ ہاتھ لگانے سے ہی نقل اور اصل کا آسانی سے پتا چل جائے گا ۔ 

شیئر: