Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کا کینیڈا میں آتشزدگی کے واقعے پر اظہارِ تعزیت

آتشزدگی کا واقعہ کینیڈا کے صوبے البرٹا کے فوجی اڈے میں پیش آیا تھا (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کینیڈا کے صوبے البرٹا میں کینیڈین افواج کے ایک اڈے میں ہونے والی آتشزدگی پر کینیڈین قیادت سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی جانب سے گورنر جنرل لوئر آربور کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ انہیں البرٹا میں کینیڈین فوجی اڈے میں آتشزدگی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی اطلاع ملی، جس پر وہ دکھ کی اس گھڑی میں کینیڈین قیادت، ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور کینیڈین عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
دوسری جانب ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی کے نام تعزیتی پیغام میں متاثرہ خاندانوں اور کینیڈین عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

 

شیئر: