Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی کے ہر کسان کو سالانہ15ہزار روپے امدادکا اعلان

لکھنؤ۔۔۔انتخابی سال میں کسانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اب یوپی حکومت نے انہیں ماضی کے مقابلے میں اوسطاً 9گنا زیادہ امداد دینے کا اعلان کیا۔’’وزیر اعظم کسان سمّان ‘‘اسکیم نافذ ہونے پر مرکزی حکومت کو یوپی کے کسانوں کیلئے12سے 15ہزار کروڑ روپے سالانہ ادا کرنے ہونگے۔اس اسکیم سے تقریباً2کروڑ15لاکھ چھوٹے اور متوسط درجے کے کسان مستفید ہونگے۔رواں مالی سال کے دوران محکمہ زراعت کو مختلف ترقیاتی اسکیموں کے تحت1700کروڑ روپے کا بجٹ دیا گیا ہے۔ اگر ریاست کے2.33کروڑ کسانوں میںیہ رقم تقسیم کی جائے تو یومیہ فی کس 60روپے آئیگی۔ واضح ہو کہ مرکز کی طرف سے ’’وزیر اعظم کسان احترام‘‘اسکیم کے تحت 6ہزار روپے سالانہ فی کس کسان کے اکاؤنٹ میں جمع کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس طرح سے دیکھا جائے تو اب یوپی کے ہر چھوٹے اور متوسط کسان کو ماہانہ60روپے سے بڑھا کر 560روپے ماہانہ امداد دی جائیگی۔ریاست میں ابھی تک سالانہ30لاکھ کسانوں کو مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت فائدہ پہنچتا تھا لیکن ’’وزیر اعظم کسان سمّان ‘‘اسکیم کے اعلان کے بعد ان کی تعداد میں تقریباً7گنا اضافہ ہوجائیگا۔
مزید پڑھیں:- -  ----بی جے پی لیڈر کے والد سمیت 2افراد سڑک حادثے میں ہلاک

شیئر: