Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک پارلیمنٹ کی 2سابق کردخواتین ارکان کو سزا

استنبول... ترکی کی عدالت نے 2کرد سیاست دان خواتین کو کالعدم دہشتگرد تنظیم سے تعلق اور دہشتگردوں کے پروپیگنڈے کی تشہیر کے الزام میں قصور وار قرار دے کر قید کی سزا کا حکم دیدیا ۔سابق رکن پارلیمان غلطان کسناک کو عدالت نے 14 سال اور 3ماہ قید کی سزا سنائی ۔ وہ ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیار بکیر کی شریک میئر بھی رہ چکی ہیں۔ترک پارلیمان کی ایک اور سابق رکن صباحت کو عدالت نے 15 سال قید کی سزا کا حکم دیا ،وہ جیل میں گذشتہ تین ہفتے سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔صباحت نے اپنے خلاف عائد کردہ الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ میں وہی کرتی ہوں جس کو درست سمجھتی ہوں ۔ جو کچھ کرتی ہوں ، وہ جمہوری سیاست کے دائرہ کار ہی میں آتا ہے۔کسناک پر کالعدم گروپ کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کی) کی حمایت میںتقاریر کرنے کا الزام ہے۔ترکی کے علاوہ یورپی یونین اور امر یکہ نے پی کے کے کو دہشتگرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

شیئر: