Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد: نمائش میں آتشزدگی کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے، اکبر اویسی

    حیدرآباد- - - -  -مجلس اتحاد المسلمین کے قائد ایوان اکبر الدین اویسی نے مطالبہ کیا کہ صنعتی نمائش میں گزشتہ روز آگ لگنے سے تاجروں کے اسٹالز جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے تھے جس سے دکاندار بڑے پیمانے پر نقصانات سے دوچار ہوئے۔ نمائش کا اہتمام کرنیوالی سوسائٹی کو چاہیئے کہ وہ آتشزدگی کے متاثرین کو نقصانات کی تلافی کیلئے مالی امداد فراہم کرے ۔ انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد کہاکہ نمائش میں شریک تاجروں کا سب کچھ تباہ ہوگیا۔   سوسائٹی ہر سال اس نمائش سے کروڑوں روپے کماتی ہے مگر نمائش میں حصہ لینے اور نقصانات  سے دوچار  ہونے والوں کی دادرسی پرکوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ مجرمانہ غفلت اور لاپروائی برتنے کے معاملے کو اسمبلی  کے آئندہ اجلاس میں ضرور آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق گزشتہ 10 برسوں کے دوران سوسائٹی نے نمائشیں لگاکرتقریبا 120 سے 150 کروڑ روپے تک آمدنی حاصل کی۔
مزید پڑھیں:- - - - -ٹرین حادثے پر راہول گاندھی کا ظہار افسوس

شیئر: