Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ سیریز:ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ کیخلاف ناقابل شکست برتری

انٹیگا:ویسٹ انڈیز نے کیماروچ کی عمدہ بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر 3ٹیسٹ کی سیریز میں0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے انگلینڈکے خلاف 10برس بعد سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انٹیگا کے سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم جونی بیئراسٹو اور معین علی کی نصف سنچریوں کے باوجود پہلی اننگز میں 187 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔ کیماروچ نے 4اور شینن گیبریئل نے 3وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ویسٹ انڈین ٹاپ آرڈر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 306 رنز بنا کر پہلی اننگز میں 119 رنز کی برتری حاصل کی۔ ڈیرن براوو 50، شے ہوپ 44، کریگ بریتھ ویٹ 49 اور جان کیمبل 47رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بھی ناکامی سے دوچار ہوئی اور کیماروچ کے ساتھ ساتھ کپتان جیسن ہولڈر نے 4وکٹیں لے کر انگلش ٹیم کی میچ میں شکست کو یقینی بنا دیا۔انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 132 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9فروری کو کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اورتجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: