Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آذربائیجان ، سعودی سیاحوں میں مقبول

ریاض ۔۔۔ آذربائیجان کی وزارت سیاحت نے انکشاف کیا ہے کہ ہمارے یہاں آنے والے سعودی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 2018ءکے دوران غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 6فیصد اضافہ ہوا۔ 30لاکھ کے لگ بھگ سیاح آئے۔ آذر بائیجان میں 6بین الاقوامی ہوائی اڈے ، نئی شاہراہیں، ریلوے لائن ، ہوٹل ، پرکشش مقامات اور صحت و سیاحت نیز تاریخی مقامات بھرے ہوئے ہیں۔سب سے زیادہ سیاح روس (9لاکھ) ، دوسرے نمبر پر جارجیا (6لاکھ)، تیسرے نمبر پر ترکی (3لاکھ) ، چوتھے نمبر پر ایران (240ہزار)، پانچویں نمبر پر امارات (33ہزار) ، چھٹے نمبر پر سعودی عرب (26ہزار) اور ساتویں نمبر پر عراق ہے جہاں سے (24ہزار) سیاح آذربائیجان پہنچے۔
 

شیئر: