Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے رینکنگ: امام الحق کی 9درجے کی چھلانگ

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستانی اوپنر امام الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عمدہ بیٹنگ کی وجہ سے9درجے کی چھلانگ لگا کر کیریئر کی بہترین16ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ فخر زمان 2 درجے بہتری کے ساتھ9ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ بابر اعظم بدستور پانچویں نمبر پر ہیں اور بولرز میںشاہین آفریدی نے 38درجے ترقی کی ہے۔ٹیم رینکنگ میں پاکستان نے پانچویں پوزیشن برقرار کھی ہے ۔پاکستان اور جنوبی افریقہ جبکہ ہند اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے اختتام پر آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ کا اجراءکیا ہے جس کے مطابق ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی جگہ نہیں بنا سکا اور حسن علی 2 درجے تنزلی کے بعد 14ویں نمبرپر چلے گئے ہیں، آل راونڈرز کی فہرست میں محمد حفیظ چوتھے نمبر پر ہیں ۔ بیٹسمینوں میںہندوستانی کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر موجود ہیں ان کے نائب روہت شرما دوسرے اور نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر تیسرے نمبر پر ہیں۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ ترقی کرے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ہند کے جسپریت بمرا بدستور پہلے اور افغانستان کے راشد خان دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ہند کے کلدیپ یادو کی تیسری پوزیشن ٹرینٹ بولٹ نے ہتھیا لی ہے۔ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ، ہند اور جنوبی افریقہ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: