Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوزائدہ بچوں کی دیکھ بھال

نوزائیدہ اور کم عمر بچوں کو زیادہ دیکھ بھال اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ خاص طور پر موسم سرما میں بچوں کو ٹھنڈ سے بچانے کے لیے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی پڑتی ہیں ۔ چھوٹے بچے موسم کی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اوراکثر مائیں نوزائیدہ بچوں میں ٹھنڈ کے سبب نمونیے کی شکایت کرتی نظر آتی ہیں ۔ بچوں کی مناسب دیکھ بھال اور تدابیر اختیار کرکے انھیں سردی سے بچایا جاسکتا ہے ۔ 
سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ بچے کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں ۔ بچے کو نہلانے سے قبل کسی بےبی آئل سے اس کے جسم کا اچھی طرح مساج کریں اور نیم گرم پانی سے نہلانے کے بعد کچھ دیر دھوپ میں لٹائیں ۔ بچے کو نہلا کر فوراً باہر نہ لے آئیں بلکہ پہلے اس کے جسم پر موسچرائزر لگائیں تاکہ جلد خشکی کا شکار نہ ہو ۔ خشک جلد پھٹنا شروع ہو جاتی ہیں اور خارش کا سبب بنتی ہے ۔ لہذا بچے کو دھوپ میں لٹانے سے پہلے اس کے جسم پر کوئی معیاری موسچرائزر ضرور لگائیں ۔ 
بچے کی جلد کی مناسبت سے نرم گرم ملبوسات کا استعمال کریں ۔ اگر جلد موسم سے متاثر نظر آنے لگے تو ایسی پراڈکٹس کا استعمال کریں جن میں وٹامن اے اور ڈی موجود ہوں ۔ یہ پراڈکٹ حاص طور پر بچوں کے لئے بنائی جاتی ہیں اور لوشن یا مرہم کی شکل میں دستیاب ہوتی ہیں ۔ 
بچے کو وقفے وقفے سے نیم گرم پانی دیتی رہیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو اور ٹھنڈ سے بچانے کے لئے تھوڑی مقدار میں شہد کا استعمال بھی جاری رکھیں ۔ بچوں کو ہمیشہ خشک ڈائپر پہنائیں اور اگر ڈائپر کے سبب اس کی جلد پر ریشز پڑنے لگیں تو مناسب اینٹی بیکٹیریل کریم کا استعمال کریں ۔
 

شیئر: