Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوزائیدہ بھائی کی محبت میں سرشار بچہ توجہ کا مرکز

 لندن ....  ننھے بچے بہت ہی پیارے ہوتے ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ  جب ایسے ننھے بچوں کو اطلاع ملی کہ وہ تنہا نہیں ہیں اور انکا کوئی چھوٹا بھائی بھی آگیا ہے تو انکی خوشیوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہتا۔ ایسا ہی کچھ یہاں اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جسکے بارے میں یہ نہیں معلوم ہوسکتا کہ یہ وڈیو کب اور کہاں تیار کی گئی تھی۔ تصویر سے صاف نظرآرہا ہے کہ جب چھوٹے بچے نے اپنے نوزائیدہ بھائی کو دیکھا تو اس کا ’’معائنہ ‘‘ کرنے کا سوچا اور شاید یہی وجہ ہے کہ جاری ہونے والی وڈیو میں وہ ہر طرح سے اس بچے کو چومتا اور پیار کرتا نظرآرہا ہے۔ وڈیو میں پہلے تو اس نے اپنے بھائی کے گال کو چوما اور پھر اسکی ناک، آنکھ، کان اور گالوں کو پرکھ کر دیکھا۔ خوشی کی بات یہ ہوئی کہ نوزائیدہ  اپنے بھائی سے محبت کے امتحان میں پاس ہوگیا اوربچہ بھی اس نئے کھلونے کے گھر میں آنے سے خوشی سے نہال نظر آیا۔ بچہ اپنے نوزائیدہ بھائی کے بالوں سے بھی کچھ دیر کھیلتا رہا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ وہ پوری طرح سے اپنا اطمینان کرنا چاہتا ہے کہ جو اسے نیا تحفہ دیا گیا ہے اس میں کسی طرح کا کوئی نقص نہیں ہے۔
 

شیئر: