رہف کا شکار کیسے کیا گیا؟
ریاض ۔۔۔ آسٹریلیا کی ایک صحافی خاتون سوفی میکنل نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے سعودی لڑکی رہف کو فرار ہونے پر آمادہ کرنے کیلئے تھائی لینڈ کا سفر کیا تھا۔ سوفی میکنل ایک ابلاغی ادارے میں ملازم ہے۔ انہو ںنے بتایا کہ تھائی لینڈ میں انہوں نے رہف سے خفیہ ملاقات کرکے اسے تحفہ پیش کیا تھا۔ ”روسیا الیوم“ ویب سائٹ کے مطابق سوفی میکنل سعودی لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنسانے کی مہم پر مامور ہے۔ میکنل نے آسٹریلیا کی ویب سائٹ اے بی سی پر ایک مضمون جاری کرکے اعتراف کیاہے کہ وہ ٹویٹر پر سرگرم سعودی خواتین اور لڑکیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بینکاک میں موجود سعودی لڑکی کے ٹویٹ پڑھنے کے بعد انہوں نے رہف کی مدد کا فیصلہ کیا تھا۔