Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ری فربشڈ آئی فون ایکس کم قیمت میں دستیاب‎

ایپل کمپنی کو آئی فون کے مہنگے ماڈلز کی فروخت میں کمی کا سامنا رہا تھا یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے فون کی قیمت کو کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب آئی فون ایکس ری فربشڈ ہو کر کم قیمت میں سامنے آگیا ہے۔ فون کو 2 نئے ورژن میں پیش کیا گیا ہے جس میں 999 ڈالرز کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل اب 769 ڈالرز میں دستیاب ہوگا اور 1049 ڈالرز کا 256 جی بی اسٹوریج والا آئی فون ایکس 899 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔ اسمارٹ فون کے فیچرز 2017 کے متعارف ہونے والے آئی فون ایکس جیسے ہی ہیں اور یہ ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ، نوچ اسکرین ڈسپلے، ایپل فیس آئی ڈی ٹیکنالوجی جیسے فیچرز سے لیس ہے۔ فربشڈ آئی فونز کمپنی کے ٹیسٹ کردہ اور دوبارہ پیک کردہ کون ہے جن کے ساتھ ایپل کی ایک سال کی وارنٹی بھی دی ہے۔فربشڈ فون فی الحال ایپل کے امریکا اور برطانیہ کے اسٹورز میں دستیاب ہیں۔
 

شیئر: