Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لنگوروں نے ہمشکل روبوٹ کے ساتھ کھیلنا شروع کردیا

  لندن ..... بی بی سی کی نئی دستاویزی فلم ”اسپائی ان دی وائلڈ“ کی نمائش نے لوگوں میں زبردست دلچسپی پیدا کردی ہے جبکہ بچے اس سے بطور خاص لطف اندوز ہورہے ہیں۔ دستاویزی فلم میں ویسے تو مختلف جنگلی جانوروں کا احاطہ کیا گیا ہے اور انکے رہن سہن اور طور طریقے اجاگر کئے گئے ہیں مگر اس میں لنگوروں کی خوش فہمی کو بطور خاص دکھایا گیا ہے اسلئے ایسے لوگ پلانیٹ ارتھII نامی وائلڈ لائف فلم کی اسکریننگ ختم ہونے سے مانوس تھے۔نئی فلم کی عکاسی ایسے کیمروں سے ہورہی ہے جنہیں مختلف جگہوں پر درختوں اور جھاڑیوں میںچھپا کر رکھا گیا تھا۔ پہلے اسکریننگ میں یہ دکھایا گیا ہے کہ لنگوروں کا ایک گروپ اپنے ہمشکل روبوٹ کو اپنوں میں سے کوئی سمجھتے ہوئے اس سے بات چیت کرنے اور دوستی کی پینگیں بڑھاتے دکھایا گیا ہے لیکن جب ایک اونچی جگہ پر کھڑا روبوٹ جب ان لنگوروں کی چھیڑ خانی کے نتیجے میں زمین پر گر جاتا ہے تو سارے لنگور مغموم اور اداس ہوجاتے ہیں۔ فلم کے کرداروں میں لنگوروں کے ساتھ انڈونیشی نسل کے اورنگوٹان ، مگرمچھ اور شتر مرغ اور 30دوسرے چرند و پرند کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔ فلم میں دکھائے گئے لنگور بالعموم ہند میں پائے جاتے ہیں۔ 
 

شیئر: