Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ میں سبری مالاجائزہ درخواست پر فیصلہ محفوظ

تریواننت پورم۔۔۔سپریم کورٹ میں سبری مالا کے ایاپامندر میں ایک خاص عمر کی خواتین کے داخلے پر جائزہ درخواستوںپرسماعت صبح ساڑھے10 بجے شروع ہوئی۔ چیف جسٹس رنجن گگوئی ،جسٹس آر ایف نریمن،جسٹس اے ایم کھانولکر،جسٹس چندرچوڑ اور بندو ملہوتراپر مشتمل بنچ نے درخواست پر فیصلے کو محفوظ رکھا۔اس معاملے میں اہم موڑ اس وقت آیا جب مندر کی دیکھ بھال کرنیوالے تراون کور دیواسم بورڈ نے سپریم کورٹ میں کہا کہ تمام عمر کی خواتین کو مندر میں جانے کی اجازت ملنی چاہئے۔چیف جسٹس رنجن گگوئی ، جسٹس آر ایف نریمن ، جسٹس اے ایم کھانولکر ، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس بند و ملہوترہ پر مشتمل بنچ سبری مالا سے متعلق فیصلے پر دوبارہ سماعت کے مطالبے والی 48درخواستوں پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران مندر میں داخل ہونیوالی 2خواتین بندو اور کنک درگا نے بھی اپنا دعویٰ پیش کیا۔انہوں نے عدالت سے کہا کہ مندر میں داخل ہونے کے واقعہ کے بعد جان سے مارنے کی مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔سپریم کورٹ نے اس وقت کے چیف جسٹس دیپک مشرا کی زیر صدارت 5ججوں پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سنایا تھا کہ مندر میں تمام عمر کی خواتین داخل ہوسکتی ہیں۔یہ پابندی صنفی تفریق کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -ڈاکٹر کی حیوانیت،ملازم کے جسم کے 500ٹکڑے تیزاب میں گلا دیئے

شیئر: