Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں 60 اقسام کے پودوں کی افزائش

’مدینہ منورہ کا خطہ متعدد مقامی اقسام کے پودوں سے مالا مال ہے‘ ( فوٹو: سبق)
قومی شجرکاری پروگرام نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ کا متنوع قدرتی ماحول 64 مقامی اقسام کے پودوں کے لئے موزوں ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پودوں کی یہ اقسام پہاڑوں، بلندیوں، نشیبی علاقوں، وادیوں، ریتلے اور پتھریلے میدانوں کے علاوہ ساحلی علاقے میں پائے جاتے ہیں۔
پروگرام کے مطابق اس قدرتی تنوع اور نباتاتی دولت نے ملک بھر میں شروع ہونے والے شجرکاری منصوبوں کو مضبوط بنیاد فراہم کی ہے جو سعودی گرین انیشیٹو کے اہداف کے مطابق سبزہ زار میں اضافہ اور زمین کے تیزی سے بگڑتے معیار کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔
پروگرام نے وضاحت کی کہ مدینہ منورہ کا خطہ متعدد مقامی اقسام کے پودوں سے مالا مال ہے جو مختلف نباتاتی خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
قومی شجرکاری پروگرام کی یہ کاوشیں سعودی عرب کے مختلف خطوں میں شجرکاری کی مہمات اور منصوبوں کی قیادت کے لئے جاری ہیں جن کا مقصد سعودی گرین انیشیٹو کے اہداف کو پورا کرتے ہوئے سبزہ زار میں اضافہ، زمین کے کٹاؤ اور بگاڑ کو روکنا اور پورے ملک میں شجرکاری کے شعور کو عام کرنا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ مقامی ماحول سے مطابقت رکھنے والے پودوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا بھی شامل ہے تاکہ وژن 2030 کے مطابق مقامی اور عالمی سطح پر سبز دور کی قیادت کی جا سکے۔

شیئر: