Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق سنیچر کو اسلام آباد آمد پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے شاہ عبداللہ دوم اور ان کے اعلیٰ سطح کے وفد کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔
شاہ عبداللہ دوم کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔
اردن کے فرمانروا کچھ دیر بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچیں گے، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، جسے پاکستان ٹیلی ویژن پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
وزیراعظم ہاؤس میں شاہ عبداللہ دوم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات ہو گی اور وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی۔
شاہ عبداللہ دوم کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا موجب بنے گا۔

 

شیئر: