Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی کیٹ کاپرائمری اسکول کادورہ

لندن ۔۔۔برطانوی شاہی خاندان کی بہو کیٹ مڈلٹن بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے لا وینڈر پرائمری اسکول پہنچ گئیں ۔برطانوی شاہی خاندان کی بہو اور ڈیانا کے بڑے صاحبزادے شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو اْجاگر کرنے کے لیے لاوینڈر پرائمری اسکول کا دورہ کیا اور وہاں بچوں کو اپنی نجی تصاویر بھی دکھائیں۔اسکول میں کیٹ مڈلٹن نے بچوں کے ساتھ بات چیت کی اور اْن کے معصومانہ سوالات کے جواب دئیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیٹ نے کہاکہ بچوں کی نشونما میں جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں کا بھی بہت اہم کردار ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو کم عمری میں ہی اس قابل بنائیں کہ وہ اپنی پریشانیاں اور خیالات کا اظہار بآسانی کر سکیں۔

شیئر: