Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کافی سے اٹھنے والی دلاویز خوشبو اور لذت؟

برسلز۔۔۔ صبح سویرے گرما گرم کافی پینا آج کی معاشرتی زندگی کا بڑا حصہ بن چکا ہے۔ لوگ اس کے طرح طرح کے فوائد بیان کرتے ہیں اور شوق سے پیتے ہیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیتے ہیں۔ ایسے کافی پینے کے رسیا لوگوں کا کہناہے کہ کبھی کبھار وہ نہ چاہتے ہوئے بھی کافی ضرور پیتے ہیں کیونکہ اس کی دل آویز خوشبو انہیں بے قرار کردیتی ہے۔ اب برسوں کی تحقیق کے بعد برسلز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پروفیسر ڈاکٹر لک ڈی لوئسٹ کی نگرانی میں جو رپورٹ تیار کی ہے اسکا لب و لباب یہ ہے کہ کافی کا ایک پیالہ مختلف مراحل ، تجربات ، کاشت کا نتیجہ ہے اور اچھی کافی تیار کرنے میں کافی کے بیجوں کو سکھانے اور بھوننے کا عمل بھی بیحد اہمیت رکھتا ہے اور یہ ساری چیزیں مل کر اسے لذیذ بناتی ہیں لیکن یہ جان کر حیرت بھی ہوسکتی ہے اور لوگ گھبرا بھی سکتے ہیں کہ اس سارے مرحلے میں کیڑے مکوڑوں کا بھی اچھا خاصا حصہ ہوتا ہے جو ان بیجوں میں پائے جاتے ہیں۔
 

شیئر: