Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوارڈ یافتہ علیم ڈار پی ایس ایل میں امپائرنگ نہیں کرینگے

لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار پاکستان سپر لیگ کے بجائے جنوبی افریقہ میں سری لنکا اور میزبان ٹیم کے درمیان ٹیسٹ سیریز سپروائز کریں گے ۔علیم ڈار کل جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے جہاں وہ 13 فروری سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کریں گے۔ اس کے بعد وہ 21 فروری سے شروع ہونے والا پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میں بھی فرائض انجام دیں گے۔ جنوبی افریقہ میں 2 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کے بعد وہ ہند روانہ ہوجائیں گے ،جہاں وہ 28 فروری سے 10 مارچ تک آئرلینڈ اور افغانستان کے 5 ایک روزہ میچز میں امپائرنگ کریں گے۔ افغانستان نے ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد ہند کے شہر دہرادون کو اپنا ہوم گراﺅنڈ بنایا ہے،اسی گراﺅنڈ پر افغان ٹیم 15 مارچ کو آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ بھی کھیلے گی۔اس میچ میں بھی علیم ڈار امپائر ہوں۔ قبل ازیں یہ کہا گیا تھا کہ علیم ڈار نجی مصروفیات کی وجہ سے سپر لیگ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: