Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرلا کے ماہی گیروں کو نوبل امن انعام سے نوازا جائے، ششی تھرور

تریواننت پورم۔۔۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے کیرلا میں گزشتہ سال آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران امدادو راحت رسانی کے کاموں میں متعدد افراد کی جان بچانے کیلئے کیرلا کے ماہی گیروں کو نوبل امن انعام دیئے جانے کی سفارش کی۔ تھرور نے ناروے کی نوبل کمیٹی کے چیئرمین کو خط تحریر کیاکہ جس وقت کیرلا میں طوفان عروج پر تھا اور ہزاروں افرار بے گھر اور سیکڑوں ہلاک و زخمی ہوگئے تھے، ماہی گیروں نے جان کی پروا کئے بغیر امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،اپنی کشتیوں کی مدد سے سیلاب میں گھر ے ہزاروں باشندوں کومحفوظ مقامات پر پہنچایا اور سیکڑوںافراد کو موت کے منہ سے بچایا۔تھرور نے کہا کہ کیرلا کے ماہی گیروں کی بہادری اور ہمت کی داد دینی چاہئے جن کی بدولت سیکڑوں خاندان تباہی سے بچ گئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -  -چٹ فنڈپرترمیمی بل کا خیرمقدم

شیئر: