Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صارفین کے کھاتے سے بغیر اجازت رقم نکلنے پر بینک ذمہ دارہوگا ، ہائیکورٹ

کوچی۔۔۔کیرلا ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ صارفین کے اکاؤنٹس سے بغیر اجازت رقم نکلنے پر بینک ذمہ دار ہوگا۔جسٹس پی بی سریش کمار نے واضح کیا کہ اگر صارف ایس ایم ایس کا جواب نہیں دیتے تو بینک یقینی طور پر کھاتے سے نکلنے والی رقم کے ذمے دار ہونگے۔انہوں نے کہا کہ صارفین کی ذمہ داری طے کرنے کیلئے ایس ایم ایس بنیاد نہیں ہوسکتاکیونکہ بعض ایسے اکاؤنٹ ہولڈر ہوتے ہیں جنہیں ایس ایم ایس دیکھنے کی عادت نہیں ہوتی۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی ) نے کیرلا ہائیکورٹ میں ایک زیریں عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی ۔ اس فیصلے میں غیر قانونی طور پر رقم نکالنے کی وجہ سے صارف کو 2.4لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھاجس کی تلافی کی ہدایت جاری کی تھی۔صارف نے اس رقم کو سود سمیت واپس کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بینک نے کہا کہ کسٹمر کو متنازعہ رقم نکلنے سے متعلق ایس ایم ایس جاری کیا گیا تھا جس پر صارف کو فوراً اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کرنی چاہئے تھی۔ بینک نے دلیل دی کہ کسٹمر نے جاری کئے گئے ایس ایم کا جواب نہیں دیا لہذا بینک اس نقصان کا ذمہ دار نہیں۔عدالت نے کہا کہ صارفین کے مفادات کی حفاظت کیلئے بینک کو مستعد رہنا چاہئے۔کسٹمر کی اجازت کے بغیر کھاتے سے رقم نکلنے جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے بینک کو ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ صارفین کو نقصانات سے بچانے کیلئے نظام کو محفوظ بنانا بینک کا فرض ہے۔
مزید پڑھیں:- -  - - -’’انتخابی موسم ‘‘:دلہنوں کو سونا ،بیروزگاری الاؤنس اور تحائف کی بارش؟

شیئر: