Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار:’’ وندے ماترم‘‘ نہ گانے پر اسکول میں ہنگامہ

نئی دہلی۔۔۔۔بہار میں ایک بار پھر ’’وندے ماترم‘‘نہ گانے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ بہار کے ضلع کٹیہار میں یوم جمہوریہ کے موقع پرابتدائی اسکول میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی تھی جس میں وہاں کے ٹیچر افضل حسین نے ’’وندے ماترم‘‘گانے سے انکار کردیا ۔ اس واقعہ کا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مقامی لوگوں نے اسکول پر دھاوا بول دیا اور زبردست ہنگامہ برپا کردیاتھا۔ٹیچر افضل حسین نے کہا کہ وندے ماترم مذہبی عقیدے سے میل نہیں کھاتا ۔ ہمارا آئین بھی اسے گانا لازمی قرارنہیں دیتالہذا میں نے نہیں گایا۔ضلع ایجوکیشن افسر دنیش چندر دیو نے بتایا کہ ہمیں اس واقعہ کی شکایت ابھی تک موصول نہیں ہوئی ۔ اس قسم کی شکایت ملنے پر واقعہ کی تحقیقات کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -صارفین کے کھاتے سے بغیر اجازت رقم نکلنے پر بینک ذمہ دارہوگا ، ہائیکورٹ

شیئر: