Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاکب ہوگا؟

واشنگٹن.... پینٹاگون کے ترجمان کرنل راب میننگ نے کہا ہے کہ امریکی فوج کو انخلا کا کوئی حکم نہیں ملا، طالبان کے ساتھ امن مذاکرات جاری ہیں۔افغانستان کے لئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی واضح کیا ہے کہ افغانستان سے فوج کی واپسی کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیا۔ سنا ہے کہ کچھ طالبان ذاتی طور پر اس حوالے سے دعویٰ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ماسکو میں افغان امن کانفرنس کے دوران طالبان کے رہنما عبدالسلام حنیفی نے دعوی کیا تھا کہ امریکہ فروری سے اپریل تک افغانستان سے اپنی نصف فوج باہر نکال لے گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خارجہ پالیسی میں واضح تبدیلی لاتے ہوئے افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں نمایاں کمی لانے کا چند ماہ قبل عندیہ دیا تھا۔ ٹرمپ نے پینٹاگان کو حکم دیا تھا کہ چند ماہ کے دوران 7 ہزار امریکی فوجیوں کو افغانستان سے نکال لیا جائے۔

شیئر: