Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی اور اس کے سرپرست ملکوں کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے، الجبیر

    واشنگٹن - - - -سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی اور اس کے سرپرست ملکوں کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ انہوں نے واشنگٹن میں داعش مخالف عالمی اتحاد میں شامل رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے او رخطے میں امن و استحکام متزلزل کرنے والے ممالک کی سرگرمیوں کے سدباب کیلئے کی جانیوالی بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کی تائید و حمایت کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب داعش کے خلاف اتحاد کے بانی 12ممالک میں سے ایک ہے۔ ابتداء میں بانی ممالک کی تعداد یہی تھی اب بڑھ کر 79ہوگئی ہے۔ اتحاد 2014ء میں قائم ہوا تھا۔ الجبیر نے کہا کہ  سعودی حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردی کی فنڈنگ اور اسے جائز قرار دینے والوں کو بھی شامل کرنا ہو گا۔ جو لوگ دہشت گردی کو فنڈدیتے ہیں یا انتہا پسندی اور دہشت گردی کا کوئی نہ کوئی جواز پیش کرتے ہیں۔ ان کے خلاف بھی جنگ ہونی چاہئے۔ سعودی عرب اس مقصد کیلئے اپنے یہاں ایک مرکز قائم کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں داعش کے خلاف اس وقت تک جنگ کرتے رہنا ہو گا تاوقتیکہ اسے اور دیگر تمام دہشت گرد تنظیموں کو پکی شکست نہ ہوجائے اور وہ دوبارہ سر ابھارنے کے قابل نہ رہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - جعلی اور اصلی المطلق ایک دوسرے کے روبرو

شیئر: