Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زہریلی شراب پینے سے 9افراد کی موت

نئی دہلی۔۔۔ زہریلی شراب پینے سے اتر پردیش کے اضلاع سہارنپور میں 4اور کشی نگر میں 5افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔اطلاع کے مطابق یہ اموات 48گھنٹے کے دوران ہوئیں۔ایسا محسوس ہورہا ہے کہ زہریلی شراب بنانے والوں کا نیٹ ورک مشرقی اتر پردیش سے لیکر مغربی یوپی تک پھیلا ہوا ہے۔زہریلی شراب کی بھٹیاں جگہ جگہ قائم ہیں ۔ اس سے نکلنے والی بدبو پورے علاقے میں پھیلی رہتی ہے۔ یاد رہےکہ جب ریاست میں اکھلیش حکومت تھی تو اناؤ میں زہریلی شراب پینے سے 33افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔اس کے بعد حکومت اور انتظامیہ نے زہریلی شراب کے خاتمے کیلئے بڑے بڑے دعوے کئے اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ جس علاقے میں زہریلی شراب کی بھٹیاں پائی جائیں گی وہاں کے تھانہ انچارج ذمہ دار ہونگے لیکن اتر پر دیش میں حکومت تبدیل ہوگئی مگر ایسے واقعات ہنوز جاری ہیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زہریلی شراب کے نیٹ ورک کو کسی نہ کسی کی پشت پناہی حاصل ہے۔ جنوری2018ء میں بارہ بنکی میں زہریلی شراب پی کر 9افراد اور مئی میں کانپور دیہات میں 10افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں:-  --  -میرٹھ: بیوی کو قتل کرکے شوہرچُھری لیکر تھانے پہنچ گیا

 

شیئر: