Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل کروم کی نئی ایکسٹینشن متعارف‎

گوگل کروم کی جانب سے نئی ایکسٹینشن متعارف کرائی گئی ہے۔اس نئے ٹول کو پاسورڈ چیک اپ نام دیا گیا ہے اور اس کا مقصد آن لائن اکاؤنٹس کو ہیکرز سے محفوظ رکھنا ہے۔ یہ ٹول صارف کو خبردار کرتا ہے کہ اس کا یوزر نیم یا پاسورڈ کسی ہیکرز حملے میں چرا لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ صارفین کو پاس ورڈ تبدیل کرنے کی یاد دہانی بھی کرواتا ہے۔ یہ ٹول صارفین کے پاس ورڈز کو محفوظ نہیں کرتا لہٰذا اسے بے خوف و خطر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے اس وقت دنیا بھر میں انٹرنیٹ براؤزنگ کرنے والے 62 فیصد افراد گوگل کروم براؤزر استعمال کرتے ہیں۔گوگل کے مطابق حفاظتی اقدامات کے بغیر اکاؤنٹس ہیکنگ کا خطرہ 10 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے اور پاس ورڈ طویل عرصے تک نہ بدلنا بھی آپ کے آن لائن اکاؤنٹس کے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے ۔
 

شیئر: