Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑی غلطیاں جو آپ کے اسمارٹ فون کو نقصان پہنچاسکتی ہیں

روزمرہ زندگی میں ایسے بہت سے کام کر رہے ہوتے ہیں جن کا ہمیں اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ ہمارے اسمارٹ فون کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں۔ چند حفاظتی تدابیر اختیار کرکے اسمارٹ فون کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔ اپنے اسمارٹ فون کو کبھی بھی دھوپ میں نہ رکھیں کیونکہ اس کی وجہ سے بیٹری ہیٹ اپ ہو جاتی ہے اور بیٹری لائف اور چارجنگ متاثر ہوتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی اپ ڈیٹ کے بعد موبائل کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کر لینا چاہیے۔ سافٹ ویئر کو اپڈیٹ کرنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا موبائل کو کور میں محفوظ رکھنا۔ موبائل فون کا کور صرف خوبصورتی کے لئے نہیں بلکہ اس کی حفاظت کے لیے بھی ہوتا ہے اور کبھی بھی دوران سفر یا بیگ میں فون کو بغیر کور کے نہ رکھیں کیوں کہ اس سے فون میں گندگی جانے کا اندیشہ ہوتا ہے جس سے اسمارٹ فون خراب ہوسکتا ہے۔ فون کی بیٹری خراب ہونے پر سستی یا نقلی بیٹری استعمال کرنا فون کو بڑا نقصان پہنچاسکتا ہے اور اکثر اوقات ایسی بیٹریاں پھٹ کر نہ صرف مالی نقصان کا سبب بنتی ہیں بلکہ اس سے صارف کے زخمی ہونے کا اندیشہ بھی ہوتا ہے۔
 

شیئر: