Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ گیلکسی ایس 10 ای کی تفصیلات لیک‎

سامسنگ کمپنی رواں ماہ گلیکسی ایس 10 سیریز کے تین اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ ایس 10 ای سیریز کا سستا اسمارٹ فون ہو گا ۔ فون میں سنگل سیلفی کیمرا اور انفٹنی او ڈسپلے دیا جائے گا۔ فنگر پرنٹ سینسر کو فون کی سائیڈ پر شامل کیا جائے گا جو کہ پاور بٹن کا کام بھی کرے گا۔ ‏فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا ۔ اسمارٹ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل ہوگا۔ سیریز کے دیگر دونوں اسمارٹ فون زیادہ بہتر خصوصیات اور ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ کے حامل ہوں گے۔ اسمارٹ فونز کو 20 فروری کو متعارف کرایا جائے گا۔
 

شیئر: