Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماجی انشورنس کی مدمیں مختلف کمپنیوں کی طرف سے 31.4بلین ریال کی ادائیگی

ریاض۔۔۔سماجی انشورنس کی مد میں مختلف کمپنیوں نے2018ءکے دوران اپنے سعودی اور غیر ملکیوں کارکنان کی طرف سے 31.4 بلین ریال ادا کئے۔ یہ رقم گزشتہ سال مماثل مدت کے مقابلے میں 2.7فیصد زیادہ ہے۔ 2017ءکے دوران کمپنیوں نے اپنے سعودی اور غیرملکی کارکنان کی طرف سے 30.58بلین ریال ادا کئے تھے۔ الاقتصادیہ اخبار کے مطابق سعودی کارکنوں نے خود یا ان کی طرف سے ان کی کمپنیوں نے انشورنس کی مد میں 12.67بلین ریال کی ادائیگی کی۔ اسی طرح کمپنیوں کی طرف سے ادائیگی کی مقدار 18.73 بلین ریال رہی۔ اس رقم میں سے 15.2بلین ریال کی ادائیگی سعودی کارکنوں کی طرف سے تھی جبکہ ملازمت کے دوران زخمی ہونے کی صورت میں غیر ملکی کارکنوں کی طرف سے ادائیگی کی مقدار3.5بلین ریال تھی۔واضح رہے لیبر قوانین کے مطابق نجی شعبے میں کام کرنے والے سعودی کارکنوں کی طرف سے 11فیصد کٹوتی کی جاتی ہے۔ یہ رقم ریٹائر ہونے کے بعد سعودیوں کو پنشن کی صورت میں ملا کرے گی۔غیر ملکیوں کی طرف سے کمپنیاں 2فیصد سماجی انشورنس کی مد میں ادا کرتی ہیں۔یہ رقم ملازمت کے دوران زخمی ہونے کی صورت میں ملازم کو ادا کی جاتی ہے۔

شیئر: