Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ارادے مضبوط ہوں تو کچھ مشکل نہیں‘ ہاتھوں سے محروم سعودی نوجوان کی کہانی

الاشدف الشراری نے ٹریفک حادثے میں اپنے دونوں بازو کھو دیے تھے ( فوٹو: سکرین گریب)
ایک حادثے میں دونوں ہاتھوں سے محروم ہونے والے سعودی نوجوان نے معذوری کے باوجود اپنے خواب پورے کیے۔
 سعودی نوجوان نے یہ یہ ثابت کیا کہ ارادے مضبوط ہوں تو جسمانی معذوری بھی رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
سعودی ٹی وی ایم بی سی کے پروگرام میں طبرجل کمشنری سے تعلق رکھنے والے نوجوان الاشدف الشراری نے بتایا کہ ’جب میں نے ٹریفک حادثے میں اپنے دونوں بازو کھوئے تو اس وقت لوگوں کو یہ کہتے سنا کہ ’اب الاشدف کی زندگی کیسی ہو گی؟‘
’لوگوں کی زبان سے یہ سن ک خود سے یہ ارادہ کیا کہ کچھ بھی ہوجائے یہ ثابت کروں گا کہ میں اس حالت میں بھی کسی سے کم نہیں۔‘
الاشدف الشراری نے دونوں ہاتھوں سے محروم ہونے کے باوجود یہ ثابت کردیا کہ ارادے مضبوط ہوں تو کچھ مشکل نہیں۔
سعودی نوجوان اپنے پیروں کو ہاتھوں کی طرح استعمال کرتے ہوئے ہر وہ کام کرسکتا ہے جو عام طورپر ہاتھوں سے کیے جاتے ہیں۔
الاشدف الشراری کا کہنا تھا کہ’روز رات کو سونے سے قبل خود سے کہتا تھا کہ کل اپنے پیروں کے ذریعے فلاں کام کرنے کی پریکٹس کروں گا اور دوسری صبح وہی کرتا۔‘
اس وقت الاشدف الشراری اپنے پیروں کا استعمال کرتے ہوئے ہر وہ کام کرتے ہیں جو حادثے سے قبل وہ ہاتھوں سے کیا کرتے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’میرا پیغام ہے مخصوص افراد کو ہمت کبھی نہیں ہارنی  چاہیے، اگر آپ اپنے جسم کا کوئی حصہ کھو دیں تو کوئی بات نہیں عقل اور ارادوں کو نہ کھونے دیں۔‘

 

شیئر: