Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان آج دبئی روانہ ہونگے

اسلام آباد..وزیراعظم عمران خان اتوار کو دبئی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔ دبئی میں ہونے والے سربراہ مملکت و حکومت کے سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم سربراہ اجلاس میں اپنے کلیدی خطاب میں مضبوط اور خوشحال پاکستان کے وژن کو اجاگر کریںگے۔ عمران خان عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ دریں اثناء وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دبئی میں آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کریں گے۔بیل آوٹ پیکیج کے حوالے سے بات چیت ہوگی ۔ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کوئی مسئلہ نہیں بلکہ اس ڈیل سے جڑی شرائط مسئلہ ہیں۔ ایسی شرائط نہیں چاہئیں جس سے پاکستان کی ترقی کو نقصان پہنچے۔ ایسی ڈیل چاہتے ہیں جس سے طویل مدتی ترقیاتی اہداف متاثر نہ ہوں۔

شیئر: