سعودی عرب میں خصوصی افراد کی کیئر کے لیے قائم اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پانچواں ’ پرپل سنیچر‘ انیشیٹیو 26 جولائی سے شروع کر رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس انیشیٹیو کی خاص بات یہ ہے کہ اسے جولائی کے آخری سنیچر کو منعقد کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
خصوصی افراد کے لیے مختص پارکنگ کی خلاف ورزی پر ہزاروں چالانNode ID: 447211
-
خصوصی افراد کی سپورٹس تک رسائی بڑھانے کے لیے معاہدہNode ID: 791681
اس ایونٹ کے انعقاد میں حکومت، نجی ادارے اور غیر منافع بخش تنظیمں بھی شریک ہوتی ہیں۔
اتھارٹی اس انیشیٹیو کو خصوصی افراد کی مدد پر کاربند رہنے کے ساتھ ساتھ کمپنیوں کو اس کام کی حوصلہ افزائی کی پیشکش کے طور پر بھی استعمال کرتی ہے۔ اس کا مقصد مختلف پروگراموں میں خصوصی افراد کی شمولیت اور شرکت کو ذہن میں رکھ کر پروگرام کو ترتیب دینا ہوتا ہے۔
’پرپل سنیچر‘ کی وجہ سے ان سٹورز کو جو اس پروگرام میں شریک ہوتے ہیں، اس بات کی اجازت ہوتی ہے کہ وہ خصوصی افراد کو رعایت دیں اور صارفین کے لیے بنائی گئی پروموشن پر مبنی سکیموں میں شامل کریں۔
یہ انیشیٹیو بتدریج وسیع ہوتا جا رہا ہے اور مملکت میں تین ہزار 500 ریٹیل سٹورز اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر خلیجی ممالک سے بھی خصوصی افراد کے لیے عطیات بھیجے جاتے ہیں۔

اس سال اتھارٹی نے ’پرپل سنیچر‘ ایوارڈ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد مخصوص افراد کے لیے بہترین پیشکشوں کی حیثیت کو تسلیم کرنا،کمپنیوں اور ان انیشی ایٹیوز کا اعتراف کرنا ہے جو خصوصی افراد کو با اختیار بنانے میں تعاون فراہم کرتے ہیں۔
اس ایوارڈ کا ایک مقصد کوالٹی پر مبنی ان پیشکشوں کی حوصلہ افزائی کے علاوہ جو خصوصی افراد کے لیے ہیں، رابطوں کو بڑھانا اور کمیونٹی کو ایسے افراد کی حمایت کے لیے متحرک کرنا بھی ہے۔
یہ اتھارٹی مختلف سٹورز پر خصوصی افراد کے لیے خدمات کو بہتر بنانے پر کام کرتی رہے گی اور لوگوں کو اس بارے میں آگاہی دیتی رہے گی۔ اس کا مقصد ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جس میں سب مل جل کریں اور ہر کسی کے پاس کام کے مساوی مواقع ہوں۔