Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ ایرانی میزائل حملے قطری خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی‘

ترجمان کا کہنا ہے قطر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ (فوٹو: امارات الیوم)
قطرکی وزارت خارجہ کے ترجمان اور وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر ماجد الانصاری نے قطری ایئربیسز پر ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
قطری نیوز ایجنسی’ قنا‘ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایرانی میزائل حملوں کو قطری خودمختاری و بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ان حملوں کے بعد قطر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا ’ قطری فضائیہ ایرانی میزائل حملوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہی۔اس قسم کی کارروائیاں خطے کے امن و سلامتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گی۔‘
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا ’ قطراور اولین ممالک میں شامل ہے جنہوں نے اسرائیلی بڑھتی ہوئی جارحانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کےلیے نقصان دہ قرار دیا تھا۔‘
انہوں نے زوردیا کہ’ خطے کے امن کو بحال کرنے کےلیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے جسے اپناتے ہوئے امن کو فروغ دیا  جاسکتا ہے۔‘
ترجمان نے کہا’ خطے میں جاری کشدگی اور تناو کو دیکھتے ہوئے احتیاطی اقدام کے تحت ایئربیس پر پہلے ہی حفاظتی تدابیر اختیار کی جاچکی تھیں۔ حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔‘

 

شیئر: