Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’الحزا‘ کا پودا حدود الشمالیہ کے صحرا میں پھلنے پھولنے لگا

یہ پودا اپنی زبردست خوشبو کے لیے جانا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے حدود الشمالیہ ریجن میں سخت صحرائی موسم کے باوجود مقامی پودوں نے نہ صرف زندہ رہنے بلکہ پھلنے پھولنے کا راستہ ڈھونڈ لیا ہے۔
مقامی پودوں میں ’الحزا‘ کا پودا شامل ہے جسے ڈوکروزیا انیتھیفولیا کہا جاتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ پودا جزیرہ نما عرب، لیوانٹ، ایران، افغانستان اور پاکستان میں پایا جاتا ہے۔ یہ ایپی ایسیئی خاندان کا حصہ ہے جس میں فصلیں اور طبی پودے شامل ہیں۔
اپنی خشک سالی اور نمکیات کی اعلٰی سطح کو برداشت کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے ہزا نے سخت موسمی حالات میں زندہ رہنے کی اپنی قابلیت ثابت کر دی ہے۔
یہ پودا اپنی زبردست خوشبو کے لیے جانا جاتا ہے اور اس کی اونچائی تقریباً 35 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ اس کی منفرد شکل اس کی لمبی، بیضوی سرمئی سبز پتوں سے آتی ہے جن کے کنارے نوک دار ہوتے ہیں، جو اس پودے کو جنگلی ماحول میں دیگر پودوں سے الگ اور آسانی سے پہنچانے جانے کے قابل بناتے ہیں۔
اپنی خوشگوار خوشبو کے ساتھ ساتھ یہ پودا پھولوں کے موسم میں چھوٹے، ہلکے پیلے رنگ کے چھتری نما پھول اگاتا ہے جن کی تعداد ہر شاخ پر 12 سے 18 تک ہوتی ہے۔
حدود الشمالیہ دیگر پودوں کی اقسام کا بھی مسکن ہے جن میں ریسیڈا البا، سالسولا ٹیٹرینڈرا شربز اور لیوینڈر شامل ہیں۔

 

شیئر: